آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ19؍ ذوالحجہ 1440ھ 21؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران کی ملاقات کے خطے میں گہرے اثرات مرتب ہوں گے، یہ ملاقات نئی ترجیحات طے کرے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم اور ٹرمپ کی ملاقات نئی ترجیحات اور تعلقات کے نئے خدو  خال طے کرے گی، ہماری قیادت امریکا صرف پاکستان کے بیانیہ کو تحفظ فرام کرنے گئی ہے، پوری دنیا نے عمران کی ساکھ پر اعتماد کیا ہے، آج دنیا میں پاکستان کو امن کا فروغ دینے والے ملک کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے قومی مفاد کو اجاگر کرنے کے لئے امریکا کا دورہ کررہے ہیں، ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان پاکستان کا بیانیہ اورقومی مفاد پیش کرینگے، عمران خان آپ کا مقدمہ اور ملک کابیانیہ عالمی سطح پر اجاگر کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرمپ پاکستان کے حوالے سے مخصوص سوچ رکھتے تھے،امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات میں پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس کو سیاست کرنی ہے وہ پاکستان آ کر کرے، ملک سے باہر صرف ایک ہی بیانیہ ہونا چاہیے، کوئی ذاتی مفاد نہیں۔

قومی خبریں سے مزید