آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کتے کی وفاداری کے بارے میں تو آپ نے بہت کچھ سنا ہوگا، مگر آج ہم آپ کو ان کی اداکاری کے بارے میں بتاتے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس کتے کو ہی دیکھ لیں جو اداکاری کے بھرپور جوہر دکھا رہا ہے۔

یہ مناظر برازیل کی ریاست Ceará میں دیکھے گئے جب ایک اسٹریٹ پرفارمر لیونگ اسٹیچیو بنا ہوا تھا کہ اس دوران ایک شرارتی کتا نہ صرف اس پر چڑھ گیا بلکہ پرفارمر کی دیکھا دیکھی خود بھی مجمسہ بننے کی اداکاری کرنے لگا۔

یوں لیونگ اسٹیچیو بنے ڈاگی میاں کے دلچسپ انداز پر پرفارمر سمیت وہاں موجود افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے  جبکہ یہ ویڈیو  وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید