آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ ربیع الثانی 1441ھ 16 دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

برطانیہ میں سست ترین کیڑوں کی ریس


ہر سال کی طرح اس سال بھی بر طانوی کاؤنٹی نارفوک میں دنیا کے سست ترین کیڑے گھو نگوں (Snail) کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔

اس ریس میں گھونگوں کو میز کے اوپر سجے میدان پر 13 انچ (33سینٹی میٹر)کے فا صلے کو طے کر نا ہوتا ہے۔

مقابلے میں شامل 200 سے زائد گھونگوں میں سے بیک وقت 15 کو میدان میں اْتارا گیا جو جلد سے جلد مقررہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

مقابلے کی خا ص بات یہ بھی ہے کہ اس ریس کا آغاز ریڈی اسٹیڈی گو کے بجا ئے ریڈی اسٹیڈی سلو کے نعرے سے کیا جاتا ہے جبکہ آخر میں جیتنے والے گھونگے کو سلاد کے پتوں کی ٹریٹ دی جاتی ہے۔

200گھونگوں کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرنے والےMaria Welbyنامی خاتون کے  Sammy نامی گھونگے نے جیت لیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید