آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے سینیٹر لنزے گراہم کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینیٹر کو ترقی اور معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان امریکا سے وسیع بنیادوں پر تعلقات چاہتا ہے جو دونوں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہو۔

عمران خان نے مزیدکہا کہ ہم معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم کے شعبوں میں بھرپور تعاون چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کی پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، پاکستان امریکا کے تعاون سے افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل چاہتا ہے۔

سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ پاک امریکا اعلیٰ سطح پر رابطے دونوں ملکوں کے فائدے میں ہیں،افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

قومی خبریں سے مزید