آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر الفلاح کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان وسیم اور عمر فاروق کو گرفتار کیا جو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

محمود آباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان اکبر جمیل، محمد مستقیم عرف سائنٹسٹ، نعمان احمد اور عذیر حنیف کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ ساما ن بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناءاندرونِ سندھ مورو کے قریب روہڑی کینال میں سیلابی ریلے کی وجہ سے بننے والے 100 فٹ چوڑے شگاف کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر بھاری مشینری کے ذریعے کینال کی مرمت کا کام جاری ہے تاکہ آبادی والے علاقے خصوصاً مانارو گوٹھ کے گھروں کو سیلابی پانی سے بچایا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے دستے رہائشی علاقوں میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کر رہے ہیں جبکہ غریب گھرانوں میں 100 بیگ مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید