آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍ذوالحجہ 1440ھ20؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعدشہر کے متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ 150 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث  شہر کے مضافاتی اورپوش علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔


بارش کے بعد گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، ڈیفنس ویو، اختر کالونی،کشمیر کالونی،محمود آباد، ڈیفنس فیز ون- ٹو ، نارتھ ناظم آباد،ملیر، لانڈھی، لیاقت آباد، اورنگی، کورنگی، گڈاپ، احسن آباد، گلشن معمار اور سرجانی ٹاؤن کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

ادھرکے الیکٹر ک کا کہنا ہے کہ بارش اورہوا میں نمی زیادہ ہونےکی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کاکام جاری ہے۔

دوسری جانب حیدرآبادشہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

بار ش کے بعدبدین، مٹیاری، ہالہ، ٹنڈوالٰہیار اور مٹھی میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔حیسکو کے 13 ریجن میں 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔


قومی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید