• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، لڑائی کے دوران ایک بچے کے ہاتھوں دوسرے کا قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں حسینی امام بارگاہ سیکٹر16/aمکان نمبر14/aکے باہر دو بچے کسی بات پر آپس میں لڑ پڑے،اس دوران ایک بچے نے نیچے پڑے ہوئے کانچ کے وار کر کے دوسرے بچے کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا،اطلاع پر بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا،مقتول کی شناخت علی اصغر ولد ناصر کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں12سے13برس ہیں اور جس بچے نے قتل کیا ہے اسکے گھر والے گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گئے ہیں،پولیس انکی تلاش کر رہی ہے۔

تازہ ترین