• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی کار لفٹرگروہ کا کارندہ گرفتار،2 گاڑیاں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سسی ٹول پلازہ سے بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا،ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ملزم ایوب کے قبضے سے ملیر کینٹ کی حدود سے چوری کی گئی کار اور ملزم کی نشاندہی پر تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے سے چوری کی گئی کا ر تحویل میں لے لی گئی ہے،ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزمان شہر سے گاڑیاں چوری کر کے دوسرے صوبوں میں لے جا کر سستے داموں فروخت کرتے تھے،ملزم نے دوران تفتیش اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے شہر بھر سے کرولا گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے تین ساتھیوں کی شناخت حاصل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

تازہ ترین