• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ شرقی، شاپ بورڈز کا نیلام عام ریکوری میں2 سے 3 سوگنا اضافہ ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ شرقی میں شاپ بورڈز ودیگر کا نیلام عام کر دیا گیا بلدیہ شرقی کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیلامی سے مذکورہ مدوں میں ریکوری میں دو سے تین سو گنا اضافہ ہو جائیگا، تفصیلات کے مطابق وائس چئیرمین عبدالرؤف خان ،میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ کی زیر نگرانی شاپ بورڈز و دیگر کی نیلامی کا کام سر انجام دیا گیا اس موقع پر شفافیت برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لائے گئے مذکورہ افسران نے کہا کہ ضلع شرقی کے ذرائع آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں شاپ بورڈز ودیگر کی مد میں 2018-19 میں انتہائ کم آمدنی کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس کو بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، مزید کوشاں ہیں کہ ضلع شرقی کے اپنے ذرائع آمدن کو بڑھایا جائےاس سلسلے میں کچھ اہم نوعیت کے اقدامات کیلئے فیصلے کئے گئے ہیں اور امید ہے کہ بلدیہ شرقی کی آمدنی کے حجم کو رواں مالی سال میں بہتر بنایا جاسکے گا نیلامی کےموقع پر ڈائریکٹر اشتہارات عبدالغنی و دیگر محکمہ جات کے افسران و ٹھیکے دار موجود تھے۔

تازہ ترین