• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنت ابراہیمی پر رہتی دنیا تک عمل ہوتا رہے گا، مفتی محمد نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہےکہ قربانی ہر صاحب نصاب مسلمان پر واجب ہے، جانور کی قربانی کے بجائے رفاہی کام یا غریب کو رقم دینے سے واجب ادا نہیں ہوگا، عید الاضحیٰ کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جانور کا خون بہایا جانا ہی محبوب ترین عمل ہے،دینی اداروں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام شرعی تقاضوں کے مطابق قربانی کا بہترین ذریعہ ہے، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں قربانی کے مسائل کی ایک نشت میں گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی قربانی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاکھوں مسلمان حج کے موقع پر قربانی کرتے ہیں بلکہ ہر سال ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہیں اور رہتی دنیاتک اس سنت پر عمل ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ قربانی ہر مسلمان صاحب نصاب عاقل بالغ مقیم مرد عورت پر واجب ہے ، جس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کے برابر ضرورت سے زاید رقم و تجارتی جائیداد ہو تو اس پرقربانی واجب ہے۔
تازہ ترین