• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کش حقیقی جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں نئی تاریخ رقم کرینگے، حبیب جنیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا ہے کہ محنت کش عوام ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کی عظیم جدوجہد میں چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں نئی تاریخ رقم کریں گے۔وہ 25جولائی کے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسہ عام کی تیاریوں اور اس میں مزدور طبقے کی بھر پور شرکت کے حوالے پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدہ ٹریڈ یونین کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے، جس سے کراچی ڈویژن کے صدر محمد اسلم سمّوں ،جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ اور سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری سلیم سومرو نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین