• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی ورثہ محفوظ بنانا قابل تحسین ہے، قائم مقام امریکی قونصل جنرل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امریکہ کے قائم مقام قونصل جنرل ڈارین آرکائی ( ( Darian Arky )نے کے ایم سی بلڈنگ سمیت تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کوقابل تحسین قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے قائم مقام میئر کراچی سید ارشد حسن سے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، چیئرمین کچی آبادی سعد بن جعفر اور دیگر افسران بھی موجود تھے، قائم مقام میئر نے امریکی قونصل جنرل کو موجودہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی قیادت شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے بتایا کہ کراچی کو اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے خطہ میں خاص مقام حاصل ہے اور یہ شہر ملک کے لئے اکنامک حب کی حیثیت رکھتا ہے، بلدیاتی قیادت کراچی کے اس کردار کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے اور اس مقصد کے تحت مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے جس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہونگے اور کراچی کے شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات حاصل ہوسکیں گی، امریکی قونصل جنرل نے کراچی کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین