• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ وسطی تعمیراتی کاموں کے بل یکمشت ادا کرے، کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ وسطی تعمیراتی کاموں کے بلوں کی ماہانہ اقساط میں سلسلہ بند کرکے کنٹریکٹرز کے پاس شدہ بلوں کو یکمشت اداکیا جائے پندرہ روز میں پاس شدہ بلوں کی ادائیگیاں نہ ہوئیں تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (سینٹرل ) کے چیرمین ریحان ہاشمی سے کنٹریکٹرز کے بلوں کی عدم ادائیگیوں پر ڈی ایم سی کے کنٹریکٹرز کی پریشانیوں اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا،وفد نے جو چیرمین ایس ایم نعیم کاظمی ، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کی سربراہی میں وفد نے بتایا کہ یہاں پر ترقیاتی کاموں انجام دینے والے کنٹریکٹرز بنک نہیں ہیں اور نہ ہی اتنے بڑے سامایہ دار طبقے سے ان کا کوئی تعلق ہے یہ لوگ چھوٹے چھوٹے کام کرکے اپنے بچوں کا گزبسر کرتے ہیں ۔
تازہ ترین