• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواڈ کا چناؤ آسٹریلیا کیلئے چیلنج، دو درجن کھلاڑی انگلینڈ میں موجود

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا کے ہائی آفیشلز،کوچز اور سینئر حکام نے 2 درجن سے زائد کرکٹرز کے ساتھ انگلینڈ میں ڈیرے ڈال لیے۔ یکم اگست سے شروع ہونے والی تاریخی ایشز سیریز کے لئے ٹیم کا حتمی انتخاب کرکٹ آسٹریلیاکے لئے درد سر بنا ہوا ہے، اس وقت 50 کے قریب لوگ سائوتھمپٹن میں سر جوڑے بیٹھے ہیں کہ ایشز سیریز میں کون کھیلے گا اور کون نہیں، حتمی اعلان ایک 4 روزہ وارم اپ میچ سے ہوگا جو ایشز اسکواڈ میں شامل 25 کھلاڑیوں کے مابین آج سے شروع ہوگا۔ اس میچ کی کارکردگی کی بنیاد پر چند کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو 12-12 سائیڈز میں تقسیم کیا گیا ہے،ٹم پین ایک اور ٹریوس ہیڈ دوسری ٹیم کی قیادت کریں گے ،ہائی پرفارمنس کوچ بریڈ ہیڈن،بیٹنگ کوچ گریم ہک،ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر اور سلیکشن چیئر مین ٹریور ہونس مسلسل مشاورت میں ہیں۔ ٹیم انتظامیہ پہلے ہی ایک فالتو کھلاڑی رکھنے کا عندیہ دے چکی ہے اور 16 کی بجائے 17 رکنی ٹیم سامنے آئے گی اور اس کے لئے میتھیو ویڈ مضبوط امیدوار ہیں۔ متوقع سکواڈ یہ ہوسکتا ہے۔ ٹم پین کپتان، ڈیوڈ وانر، مارکوس ہیرس،عثمان خواجہ،اسٹیون اسمتھ،ٹریوس ہیڈ، کرٹس پیٹرسن، میتھیو ویڈ، مچل مارش، ایلکس کیری، جیمز پیٹنسن ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ ، پیٹر سیڈل، نیتھن لائن اور جان ہولینڈ۔

تازہ ترین