• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز عباسی شوٹنگ چیمپئن شپ جمعرات سے کراچی میں ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تیسری پرویز عباسی اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ جمعرات سے کراچی میں شروع ہورہی ہے جس میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، پولیس، اے ایس ایف کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹرکموڈور غضنفر عباس نے بتایا کہ چار روزہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے چار سو سے زائد نشانہ باز شرکت کریں گے۔ پہلی بار دو خواتین شوٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین