• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19 کرکٹ ٹیم کا ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ شروع ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ چھ ہفتوں پر مشتمل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کیمپ دو مرحلوں میں مکمل ہوگا۔ پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اور میڈیکل اسکریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ این سی اے کوچز نے نوجوان کھلاڑیوں کی سری لنکا اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ قومی کھلاڑیوں کو ایشیاء کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ اور آئندہ آنے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی تیاریوں پر لیکچر بھی دئیے گئے ۔

تازہ ترین