• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سوئمنگ،کینیڈا کی میگی کا گولڈمیڈل

گوانگزو، جنوبی کوریا( جنگ نیوز) کینیڈا کی 19 سالہ پیراک میگی میک نیل نے عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں سو میٹر بٹرفلائی ایونٹ میں گولڈمیڈل جیت کر دنیا کو حیران کردیا۔ انہوں نے فائنل میٗں تین مرتبہ کی عالمی چیمپئن اور اولمپکس گولڈمیڈلسٹ سارہ سوسٹرام کو شکست دی۔ میگی نے مقررہ فاصلہ 55.83سیکنڈز میں طے کیا۔ یہ ان کے ملک کیلئے نیا قومی ریکارڈ بھی ہے۔ادھر مردوں کے مقابلوں میں برطانیہ کے ایڈم پیٹی نے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
تازہ ترین