کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیرکو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خریدمیں 15پیسے اورقیمت فروخت میں 19پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 160.35روپے سے بڑھ کر 160.50روپے اورقیمت فروخت 160.45روپے سے بڑھ کر 160.64روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 160.00روپے سے بڑھ کر 160.20روپے اورقیمت فروخت 160.50روپے سے بڑھ کر 160.70روپے ہوگئی۔