• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی،ایوننگ پروگرام میں داخلوں کیلئے فارم کل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) جامعہ کراچی کےایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2019-20ء ) میں داخلوں کیلئے خواہشمند طلبہ24 جولائی تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائیٹ پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔ ماسٹرز پروگرام میں ایڈمنسٹریٹو سائنسز،ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ ، اپلائیڈ میتھمیٹکس ،اپلائیڈ فزکس،اپلائیڈ اسٹیٹسٹکس،بی ایڈآنرز(ڈھائی سالہ)(ویک اینڈ پروگرام)،بی ایڈ اِن اسپیشل ایجوکیشن،باٹنی،بی ایس (بی بی اے دوسالہ)،کیمسٹری،کامرس(ایم کام جنرل)،کامرس (ایم کام انشورنس)،کرمنالوجی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

تازہ ترین