• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چار کروڑ افرادآدھے سر کے درد میں مبتلا ہیں،ڈاکٹر واسع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم دماغ کے موقع نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فائونڈیشن (نارف) کی جانب سے آدھے سر کے درد کا مفت طبی کیمپ کراچی پریس کلب میں منعقد کیا گیاجس میں ملک کے نامور نیورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع، پروفیسرڈاکٹر عارف ہریکار،پروفیسر ڈاکٹر عزیز سونا والا،ایسوسی ایٹ ڈاکٹر عبدالمالک نےمائیگرین کی تشخیص و آگاہی کے ساتھ ساتھ علاج بھی تجویز کیا۔نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فائونڈیشن (نارف) اور کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کے زیراہتمام طبی کیمپ میں مائیگرین کی تشخیص و آگاہی فراہم کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع شاکر نے کہا کہ پاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا چار کروڑ افراد مائیگرین (آدھے سر کا درد) میں مبتلا ہیں جو کہ تشویشناک صورتحال ہے۔مائیگرین کا درد جدید مغربی تحقیقات کے مطابق تقریباً 12فیصد افراد کو ہو تا ہے۔اس شرح میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے۔ یہ درد خواتین میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ (2سے3گنا) ہے۔عام طور پر یہ درد 24-25سال کی عمر کے لوگوں میں زیادہ پا یا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ مائیگرین بہت سے اہم سماجی و معاشی مسائل کو جنم دینے کا باعث ہے۔

تازہ ترین