• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کھلے عام سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرے،سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سگریٹ نوشی انسانی زندگی کے لئے مضر ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں کھلے عام سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کریں اور سگریٹ نوشی کے خلاف موثر قوانین بنا کر ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ان خیالات کا اظہار مقررین نے اسپارک کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں سگریٹ نوشی کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی سائیکولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر فرح اقبال نے کہاکہ سگریٹ نوشی کرنے والے اور ان کے ساتھ بیٹھے افراد بھی نقصان میں برابر کے شریک ہوتے ہیں سگریٹ نوشی کرنے والے اور قریب بیٹھنے والے کو احتیاط کرنا چاہیئے۔

تازہ ترین