• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،’’چندریان دوئم‘‘ مشن چاند کی جانب روانہ کردیا گیا

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) چاند کے لیے بھارتی چاند گاڑی ’چندریان دوئم‘ گزشتہ روز اپنے مشن پر روانہ ہو گئی۔ خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے ISRO نے بتایا کہ خلابازوں کے بغیر سفر کرنے والا چندریان دوئم ستمبر میں چاند کی سطح پر اترے گا۔ اس مشن کا مقصد چاند کے اُس حصے پر اتر کر وہاں پانی کی موجودگی سے متعلق تحقیق کرنا ہے، جو زمین سے دکھائی نہیں دیتا۔ قبل ازیں 15جولائی کو ایک تکنیکی خرابی کے سبب اس مشن کی روانگی مؤخر کر دی گئی تھی۔’چندريان دوئم‘ مشن کی روانگی پر141 ملين امریکی ڈالر کے برابر لاگت آئی۔

تازہ ترین