• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں ڈیموکریٹ خواتین سیاستدان معافی مانگیں، صدر ٹرمپ کا مطالبہ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین سیاستدانوں کے ساتھ اپنے تنازع کو مزید ہوا دے دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکا کے حوالے سے دیے گئے خوفناک بیانات پر یہ چاروں خواتین معافی مانگیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے حلقوں نے صدر ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر ’نسل پرست‘ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے ابھی کچھ دن قبل ہی امریکی کانگریس کی ان منتخب رکن خواتین سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں وہیں واپس چلے جانا چاہیے، جہاں سے ان کا تعلق ہے۔ یہ چاروں خواتین امریکی شہری ہیں اور ان میں سے تین امریکا میں ہی پیدا ہوئی تھیں۔

تازہ ترین