• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

37 ویں انسانی حقوق ایوارڈ کااعلان کردیاگیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان نے سینتیس ویں انسانی حقوق ایوارڈ کااعلان کردیا، یہ اعلان سوسائٹی کے چیئرمین سینیٹر ایس ایم ظفر کی صدارت میں ہونے والےاجلاس میں کیا گیا۔ ایوارڈ کااعلان کرتے ہوئے سوسائٹی کے صدر سید عاصم ظفر نے کہا کہ اس سال ایوارڈز پانے والوں میں سندھ کے پسماندہ ترین علاقہ تھر میں نچلی ذاتوں سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کےلئے شاندار خدمات انجام دینے پر سینیٹر کرشنا کوہلی، اظہار رائے کے حق اور صحافتی آزادیوں کےلئے بے مثال جدوجہد کرنے پر سینئر صحافی حسین نقی، پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم دلانے پر گلو کار شہزاد رائے، پاکستان میں اعلیٰ اورمعیاری تعلیم کےلئے زندگی وقف کرنے پر ماہر تعلیم آنجہانی ڈگلس جیفری ینگ لینڈ اور پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر عدل و انصاف کے اصولوں کو سر بلند کرنے پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور عالمی عدالت انصاف کے ایڈھاک جج جسٹس تصدق حسین جیلانی شامل ہیں۔ 

تازہ ترین