• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں سے غلط سلوک کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی، فردوس عاشق کی صدر کراچی پریس کلب سے معذرت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پریس کلب کے صد


راور معزز صحافی کے ساتھ تحریک انصاف کے رکن کا جو ذاتی عمل تھا وہ نہ تو پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور نہ ہی عمران خان کے وژن کا عمل کا آئینہ دار ہے نہ ہی پی ٹی آئی کسی ایسے عمل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔پیر کو کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ میں نے اور فردوس شمیم نقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معذرت کی ہے اور صحافتی تنظیموں کے قابل احترام اراکین جو ملکیمفاد کے لیے ہمیشہ فرسٹ لائن آف ڈیفنس کا کردار ادا کرتے ہیں ان کے ساتھ ایسے کسی بھی سلوک کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی ہے۔کراچی پریس کلب میں بھرپور انداز میں میرا اور میری ٹیم کا استقبال کیا کہ جیسے میں اپنے گھر آئی ہوں۔

تازہ ترین