• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ بنایانہ ہٹانےجارہاہوں،عمران کوبتادوہم بیرکوں میں رہنے کےعادی ہیں،آصف زرداری

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہےچیئرمین سینیٹ بنایا نہ ہٹانے جارہا ہوں، عمران خان کو بتادو ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں،پیسے درختوں سے نہیں لگتے کہ حکومت کو دیئے جائیں،عمران خان نےجیل میں کون سی سہولتیں دی ہیں جو واپس لے لیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے غیر رسمی گفتگو اور سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ جب آصف زرداری کی توجہ وزیراعظم عمران خان کی واشنگٹن میں کی گئی تقریر کے اس نکتے کی جانب مبذول کرائی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا سیاسی اسیروں سے جیل میں فراہم کردہ سہولتیں واپس لے لی جائیں گی توآصف زرداری نے کہا کون سی سہولتیں دی ہیں جو واپس لے لیں گے، عمران خان کو کوئی بتائے ہم نے جیل کی بیرکوں میں سزائیں کاٹی ہیں،ہم تو بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں آصف زداری کا کہنا تھا نہ تو میں نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنایا تھا اور نہ ہی اب انہیں اس عہدے سے ہٹا رہا ہوں، حکومت جو مرضی کر لے،آصف زرداری جو اپنے موقف پر قائم رہنے والے سیاستدان ہیں، چیئرمین سینٹ کے حوالے سے انکے اس تبدیل شدہ موقف کو آصف زرداری کا یو ٹرن قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین