• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہبرکمیٹی کا میڈیا سنسر شپ کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنےکا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) متحدہ اپوزیشن نے میڈیا سنسر شپ کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا چینلز پر پابندی لگائی جارہی ہے،ہم سیاسی اور صحافتی سنسر شپ کے خلاف آئینی و قانونی جنگ لڑینگے ،کنٹینر دینے والا عمران خان مریم نواز کے ایک جلسے سے ڈر گیا،شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کیخلاف رہبر کمیٹی نیب کے سامنے مظاہرہ کریگی،،قبائلی علاقوں میں دھاندلی کے ثبوت جلد سامنے آئیں گے، پشاور جلسہ میںرہبر کمیٹی کے ممبران ،مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی شرکت کرینگے ،لاہور میں شہباز شریف، کراچی میں بلاول بھٹو، کوئٹہ میں حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی کا جلسہ ہوگا ،جب ہم اسلام آباد آئینگے تو حکومت کیلئے سرپرائز ہوگا۔ پیر کو رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی زیرصدارت ہوا جس میں چیئر مین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے اور 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا بات چیت کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہاکہ رہبر کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا ہے جس میں میں سینٹ الیکشن پر مشاورت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے نمبر پورے ہیں، (آج) منگل کو سینیٹ اجلاس میں اپنی عددی اکثریت کا مظاہرہ کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ رہبر کمیٹی میں نوازشریف آصف علی زرداری فریال تالپور خواجہ سعد رفیق شاہد خاقان عباسی سمیت گرفتاریوں کی مذمت کی گئی، گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ کنٹینر دینے والا عمران خان مریم نواز کے ایک جلسے سے ڈر گیا ،میڈیا چینلز پر پابندی لگائی جارہی ہے ،مریم نواز کی منڈی بہاوالدین کے بعد فیصل آباد کے جلسے کو روکا گیا،میڈیا پر سنسرشپ کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

تازہ ترین