• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018-19،قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری225.3ارب بڑھ گئی

کراچی(خبرایجنسی)مالی سال2018-19کے دوران نیشنل سیونگ اسکیم کے تحت مختلف اسکیموں میں شہریوں کی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق قومی بچت کی اسکیموں میں گزشتہ مالی سال 2018-19کے دوران225.3ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2017-18 میں قومی بچت کی اسکیموں میں48.7ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ میں 36.3ارب ، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں33.1ارب جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ میں 100.9ارب روپے کااضافہ ہوا۔ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ میں 57.5 ارب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم اسپیشل سیونگ اکائونٹس میں کمی ریکارڈ کی گئی اور اس مد میں منافع میں کمی کا حجم 3.3ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین