• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں کو غیر ملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت کی اجازت میں ترمیم نہیں کی، اسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو غیر ملکی کرنسیوں کی عوام سے خریداری اورفروخت کی اجازت سے متعلق وضاحت کی ہے کہ ایسی کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے غیر ملکی کرنسی نوٹ خریدنے سے متعلق ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی پاکستان میں زر مبادلہ پالیسی اور اس کی سرگرمیاں فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ، 1947ء (FERA) کی شقوں کے تحت بنائی اور ریگولیٹ کی جاتی ہیں۔ ایکٹ کی شقوں کی پابندی یقینی بنانے کے لیے بینکوں کو ہدایات نوٹیفکیشن، سرکلرز اور سرکلر لیٹرز کی صورت میں جاری کی جاتی ہیں- ان ہدایات/ سرکلرز وغیرہ کو فارن ایکسچینج مینوئل میں شامل کر دیا جاتا ہے- اسٹیٹ بینک فارن ایکسچینج (ایف ای) مینوئل پر مرحلہ وار نظر ثانی کر رہا ہے۔
تازہ ترین