• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری،چیئرمین کو ہٹانے کی قرارداد پر بحث شامل

اسلام آباد (طاہر خلیل) چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا،سینیٹ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر بحث ایجنڈے میں شامل کر دی گئی ، اپوزیشن ارکان کو قرارداد پر بحث کی اجازت دی جائیگی، قرارداد پر بحث کے بعد اجلاس ملتوی کیا جائیگا، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے رولنگ دینے کا بھی امکان ہے۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینٹ کا اجلاس آج تین بجے ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی صدارت کرینگے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے عدم اعتماد تحریکوں کے پس منظر میں آج کااجلاس خاصا ہنگامہ خیز ہوسکتا ہے۔ حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے سینیٹ اجلاس یکم اگست کو طلب کررکھا ہے۔مشترکہ اپوزیشن کے49 ارکان کی چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی تحریک پر بحث کو ریکوزٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کردیا گیا ہے۔ سینیٹ میں عدم اعتماد تحریکوں پر حکومت اور اپوزیشن نے حکمت عملی مرتب کرلی ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں حکومتی اتحاد اور مشترکہ اپوزیشن کے الگ الگ اجلاس ہوئے ۔
تازہ ترین