• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا مفضل سیف الدین کے گزشتہ دورے کی یادیں تازہ ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دائودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر خان بخاری، صوبائی کابینہ کےاراکین ہری رام،شبیر بجارانی، سعید غنی ،امتیازشیخ ، مکیش کمار چاولہ ، مرتضیٰ بلوچ ، شہلا رضا، مرتضیٰ وہاب ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹر ساجد جمال ابڑو و دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سید نا مفضل سیف الدین کا کراچی کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران آپ کے گذشتہ دورے کی یادیں ابھی تک تازہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ (سیدنا ) کا صوبائی حکومت پر اعتماد ہے کہ آپ نے ایک بار پھریہاں کا دورہ کیا۔ سیدنا مفضل سیف الدین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے انہیں گرم جوشی اور والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین نے پاکستان اور صوبہ سندھ اور اس کے لوگوں کی خوشحالی اور امن کے لیے دعا بھی کی۔
تازہ ترین