• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےایم سی کوارٹرزخریدنے والوں کی اپیل مسترد،گھرلینےسے پہلےسوچناچاہئےتھا،جسٹس گلزار

کراچی(این این آئی/اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے کے ایم سی کوارٹرز خریدنے والے مکینوں کی اپیل مسترد کردی،دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ رونے سے کچھ نہیں ہونے والا، گھر لینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔پیرکو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کے علاقے کورنگی میں کے ایم سی کوارٹرز پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے کے ایم سی کوارٹرز خریدنے والے مکینوں کی اپیل مسترد کردی، مکینوں نے کہاکہ ہمیں ڈائریکٹر کچی آبادی نے گھر فروخت کیے، ہمارا کیا قصور تھا، 45 سال سے رہ رہے ہیں اب کے ایم سی خالی کرانے پہنچ گئی ہےجس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کراچی میں بہت کچھ ہوتا دیکھ رہے ہیں، کیا پورا پاکستان اسی طرح الاٹ کردیں ؟ پورے کراچی میں یہی ہو رہا ہے۔جسٹس سجادعلی شاہ نے کہاکہ دستاویزات ثابت کررہی ہیں یہ کے ایم سی کے کوارٹرزہیں، جسٹس گلزار نے کہاکہ100سال بھی غیرقانونی بیٹھے رہیں توغیرقانونی تصور ہوگا، وکیل کے ایم سی نے بتایا کوارٹرز خالی کرا کر سیل کر دیئے ہیں۔کراچی رجسٹری میں مکین دہائیاں دیتے رہے تاہم عدالت نے دو ٹوک الفاظ میں کہا رونے سے کچھ نہیں ہونے والا، گھر لینے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا۔
تازہ ترین