• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزامعطل ہونےسےنااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہوسکتا،سپریم کورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لئے اہل نہیں ہوسکتا،آئین کے تحت دو سال سے زائد عرصہ سزا پانے والا رہائی کے بعد 5 سال کیلئے انتخابات لڑنے کا اہل نہیں ہوتا۔گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر سنایا گیا فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے جبکہ کیس کی سماعت سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار،کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 10اکتوبر 2018کو مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنایا تھا اس فیصلہ کا تحریری حکم نامہ اب جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے قراردیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل63(1)hکے تحت دو سال سے زائد عرصہ کی سزا پانے والا اپنی رہائی کے بعد پانچ سال کیلئے انتخابات لڑنے کا اہل نہیں ہوتا ۔8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی اپیل میں سزا معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتااس لئے سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔عدالت عظمی کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لئے اہل نہیں ہو سکتا۔ سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے انتخابی اہلیت ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین