• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآبادسمیت اندرون سندھ کئی شہروں میں بارش

حیدرآباد،عمرکوٹ، اسلام کوٹ، نوابشاہ، ڈگری (نامہ نگاران، بیورو رپورٹ)حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کئی شہروں عمر کوٹ، اسلام کوٹ، نوابشاہ، ڈگری، ٹنڈوالہ یار میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کئی شہروں میں آندھی، بارش سے آبادگاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بارش سے فصلوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے، بارش کے بعد جھیلوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے بعد کئی مقامات پر بجلی معطل ہوگئی۔
تازہ ترین