• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نےکنٹینروالی تقریرکی،اعتراف کیاگرفتاریاں وہ کرارہےہیں،اپوزیشن

اسلام آباد، لاہور (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں، مانیٹرنگ سیل) پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں کنٹینر والی تقریر کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ گرفتاریارں وہ کرارہے ہیں۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال اور مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے امریکا میں وہ تقریر کی جو سیاستدان موچی دروازہ میں کرتا ہے ،نوازشریف امریکامیں بھی عمران کےاعصاب پرسوار ہے،ہم نے 72 سال اس ملک کے عوام کے فیصلوں کو روندا ہے، اب فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آگیا ہے، آئین کی حکمرانی کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے،جوعوامی حقوق سلب کرے گا ہم اس سے لڑیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اوپر کا خانہ خالی ہے۔
تازہ ترین