• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے آئی ایم ایف کے قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر اور ورلڈ بینک کے صدر کی ملاقات

واشنگٹن(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لیپٹن اور ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے پاکستانی سفارتخانے میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود ودیگر بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے حالیہ توسیعی فنڈ کی سہولت (ای ایف ایف) کی منظوری پر آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کئی برسوں سے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں ورلڈ بینک کے بھرپور تعاون کو سراہا۔ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات پر عملدرآمد اقتصادی استحکام اور اقتصادی نمو کی بحالی میں معاون ثابت ہو گا۔
تازہ ترین