• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امارات کا بحری افواج کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان اور امارات کا بحری افواج کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک پر اتفاق ،چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران دبئی میں کمانڈر یو اے ای نیول فورسز، چیف آف سٹاف یو اے ای آرمڈ فورسزاور یو اے ای کے ڈیفنس انڈر سیکرٹری سے ملاقاتیں کیں اور ابو ظہبی میں شپ بلڈنگ یارڈ، نیول فورسز انسٹیٹیوٹ اور گن ٹائوٹ نیول بیس کا دورہ کیا،دبئی میں نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر کمانڈر یو اے ای نیول فورسز رئیر ایڈمرل سعید بن حمدان ال نحیان نےنیول چیف کا پر تپاک استقبال کیا۔
تازہ ترین