• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو، سپریم کورٹ آج سماعت کریگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں آج پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے احتساب عدالت ،اسلام آباد کے جج ارشد ملک کی جانب سے پانامہ پیپرز لیکس کیس میں میاں نواز شریف کے خلاف دیے گئے فیصلے کے حوالے سے لیک کی گئی ویڈیو کی اصلیت کو سامنے لانے کے حوالے سے دائر کی گئی تین مختلف آئینی درخواستوں کی سماعت ہو گی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو عدالت کی رہنمائی اور تجاویز دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ ان آئینی درخواستوں کی سماعت آج کریگی۔ یاد رہے کہ پچھلی سماعت کے موقع پر درخواست گزار اشتیا ق احمد مرزاایڈوکیٹ ،سہیل اخترایڈوکیٹ کے وکلاء جبکہ طارق اسدایڈوکیٹ نے ذاتی طور پر دلائل دیتے ہوئے مبینہ ویڈیو کا فرانزک تجزیہ کرانے اورجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔
تازہ ترین