• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف دائرہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف دائر دس ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 25جولائی تک ملتوی کر دی، مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کئی برس قبل عمران خان کیخلاف یہ دعویٰ دائر کیا تھا جس میں درخواست گزار کا موقف تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے اسلام آباد ڈی چوک میں دیئے جانے والے دھرنے اور ٹی وی شوز میں مجھے مسٹر ایفی ڈرین اور منشیات کا سمگلر کہتے ہوئے طرح طرح کے الزامات عائد کئے جس سے میری سیاسی ساکھ خراب ہوئی۔
تازہ ترین