• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سندھ حکومت کے پاس اب چوکیداروں کی تقرری چیلنج کرنا رہ گیا،سپریم کورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نےمحکمہ تعلیم خیر پور میں چوکیداروں کی تقرریوں کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی ہے۔ چوکیداروں کا مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورا نہ اترنے کے خلاف سندھ حکومت نے اپیل دائر کررکھی تھی۔بینچ کے سربراہ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہاکہ کیا سندھ حکومت کے پاس اب چوکیداروں کی تقرری کو چیلنج کرنا رہ گیایہ بتائیں کہ چوکیدار کے لیے بھی کوئی تعلیمی معیار مقرر ہے۔کیا چوکیداروں کو پی ایچ ڈی ہونا چاہیے،اشتہار میں کہیں تعلیمی معیار نہیں لکھا۔عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی ۔ واضح رہےکہ اس سے قبل سکھر برانچ ہائی کورٹ بھی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔
تازہ ترین