• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع میں الیکشن، سابق فاٹا سے سینیٹ کے8 ارکان کی نمائندگی ختم ہو جائیگی

پشاور ( آن لائن ) قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے بعد سابق فاٹا سے سینیٹ کے آٹھ ممبران کی نمائندگی مستقل طور پر ختم ہو جائیگی،اب قبائل کی بجائے صوبے سے نمائندگی ہوگی، قبائلی اضلاع میں سینیٹ کے ممبران خاص اہمیت کے حامل ہوتے تھے، قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے چار سنیٹرز 2021 میں اور مزید چار سینیٹرز 2024 میں ریٹائرڈ ہوجائینگے قبائلی اضلاع کے سینیٹرز کے انتخابات کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد 2021 میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات سے پہلے آئینی ترامیم کی جائیگی، سابق فاٹا سے سینیٹ کی نشستوں کو چاروں صوبوں میں برابر تقسیم کیا جائیگا، چاروں صوبوں کو مزید دو دو نشستیں ملیں گے، قبائلی اضلاع سے سینیٹرز کے انتخابات قومی اسمبلی کے 12؍ اراکین کرتے تھے جو اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں 16؍ نمائندگی کے بعد اب قبائل کے بجائے صوبے سے سینیٹ کی نمائندگی ہو گی۔
تازہ ترین