• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(نمائندہ جنگ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس29جولائی پیر کو شام چار بجے طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس دوہفتے تک جاری رہے گا۔ رواں پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کا یہ آخری اجلاس ہوگا،اس طرح موجودہ قومی اسمبلی پہلا پارلیمانی سال مکمل کرلے گی۔ اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی ایجنڈا طے کرنے کیلئے پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل ہائوس بزنس مشاورتی کمیٹی کا اجلاس انتیس جولائی کو سہ پہر تین بجے بلایا ہے۔
تازہ ترین