• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،مخبری کرنے والے کانسٹیبل کو نوکری پر بحال کرنے کیخلاف سندھ پولیس کی اپیل سماعت کیلئے منظورسروس ٹریبونل کا فیصلہ معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے جرائم پیشہ گروہوں کے لیے مخبری کرنے والے کانسٹیبل کو نوکری سے فارغ کرنے سے متعلق سروس ٹربیونل کی جانب سے کانسٹبل کو بحال کرنے کے خلاف سندھ پولیس کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سروس ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کر دیا ۔کانسٹیبل سمندر علی چانڈیو پر جرائم پیشہ عناصر کے لیے کام کرنے کا الزام تھا۔ڈپٹی ایڈووکیٹ نے کہاکہ شواہد ملنے پر کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا تھاکانسٹیبل سمندر علی چانڈیو کا کردار محکمہ پولیس کے لیے قابل قبول نہ تھا۔
تازہ ترین