• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ،میوزیم حیدآباد انتظامیہ نے دانشوروں،ادیبوں اور شاعروں کیلئے قائم کیفے ’’خانہ بدوش ‘‘سیل کردیا

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)سندھ میوزیم حیدرآباد کے احاطے میں دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں کیلئے قائم کیفے خانہ بدوش رائٹرز ڈاریکٹر سندھ میوزیم حیدرآباد ایس ایم رضا رضوی نے واجبات کیعدم ادائیگی اور کرایہ کے معاہدہ کی مدت ختم ہونے پر پیر کی دوپہر کو سیل کر دیا، اس کے ساتھ ہی سندھ میوزیم میں واقع بینظیر بھٹو چلڈرن پارک جو کہ کیفے خانہ بدوش کی تحویل میں تھا اسے بھی سیل کردیا ہے اور کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ میوزیم کے مرکزی گیٹ پرپولیس اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔ڈاریکٹر سندھ میوزیم نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ کرایہ کے واجبات یوٹیلٹی بلز کی عدم ادائیگی پر کیفے خانہ بدوش کو قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا اور کرایہ کا معاہدہ 2017 میں ختم ہونے اور سندھ میوزیم کی جگہ خالی کرنےکے متعدد نوٹسز کے باوجود کیفے انتظامیہ جگہ خالی نہیں کررہی تھی۔انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ کیفے کے پانی اور بجلی کے کنکشن نہیں کاٹے گئے ہیں اور نہ ہی کسی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے کیفے خانہ بدوش دوپہر میں سیل کیا گیا تھا جبکہ عدالتی حکم بعد میں آیا ہے۔محکمہ ثقافت وسیاحت وآثار قدیمہ کے احکامات پر کاروائی کی گئی ہے۔
تازہ ترین