• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض تحقیقات کمیشن کا اجلاس، نیپرا سے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی طرف سے گزشتہ دس سالوں میں قرض کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں نیپرا نے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ نیپرا سے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ ممبر آئی پی پی ایڈوائزری کمیٹی نے کہاکہ کمیشن نے پاور سیکٹر کے نجی پاور پلانٹس کے حکام کو طلب کیا تھا ۔ خالد منصور نے کہاکہ کمیشن کو نیپرا نے تفصیلی بریفنگ دی کمیشن نے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کیں ۔ خالد منصور نے کہاکہ تمام نجی کمپنیوں سے سالانہ منافع کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ،نجی بجلی کارخانوں کو نیپرا اور نیب پہلے ہی سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین