• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار محسن عباس اور اہلیہ تنازع دونوں نےایس پی کینٹ کے دفتر میں بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور(نمائندہ جنگ)اداکار محسن عباس اور انکی اہلیہ فاطمہ سہیل کا تنازع پولیس تک پہنچ گیا، دونوں نےایس پی کینٹ کے دفترمیں بیان ریکارڈ کرا دیا۔بیان قلمبند کرانے کے بعد فاطمہ سہیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا 4سال کے دوران محسن عباس نے مجھے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا، میں نے محسن عباس کو کاروبار کیلئے 50 لاکھ روپے بھی دئیے، صلح کے لئے کوئی دباؤ نہیں ہے۔دوسری جانب محسن عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ معاملہ مل بیٹھ کر حل ہوگا، فاطمہ نے مجھے کوئی پیسے نہیں دئیے،وہ ابھی غصے میں ہے اور غصے سے نقصان ہوتا ہے۔ محسن عباس کی جانب سے اہلیہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی برس پڑیں۔اداکارہ ماہرہ خان نےکہا کیا کوئی کسی کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ کسی دوسرے پر ہاتھ اٹھائے؟ یہ سنجیدہ جرم ہے۔
تازہ ترین