آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مشاورت کے بعد نئی اشتہاری پالیسی بنائی جارہی ہے، فردوس عاشق

کراچی ( اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نئی اشتہاری پالیسی بنائی جارہی ہے۔ اے پی این ایس ہاؤس میں اخبار مالکان سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا انڈسٹری کے مسائل سے پوری طور پر آگاہ ہے اور اشتہاری پالیسی کا ایک ڈرافٹ بنایا جارہا ہے جس کے لئے اسٹیک ہولڈرز کی منظوری باقی ہے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا ہاؤسز کو 58 کروڑ روپئے سے زائد کی ادائیگی کی ہےانہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ مثبت تنقید سراہاہے کیونکہ کہ وہ حکومت کو مدد دیتی ہے۔ انہوں نے عامل صحافی تنظیموں کے نمائدوں اور مالکان سے ٹھوس سفارشات و تجاویز مانگی تاکہ مجوزہ اشتہاری پالیسی میں سقم دور کئے جاسکیں۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری اشتہاروں کے اجراء میں شفافیت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اے پی این ایس کے ارکان سے ٹھوس تجاویز مانگی تاکہ اشتہاری پالیسی میں بہتری لائی جاسکے۔

اہم خبریں سے مزید