• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیزپاکستانی آبائی وطن میں سرمایہ کاری کریں، صداقت عباسی

کوونٹری (نمائندہ جنگ)پاکستان کو بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا۔ بچوں، بوڑھوں، نوجوانوں اور عورتوں نے اپنی جان، پیسہ، زیور اور گھربار لٹائے تاکہ ایک ایسا خطہ حاصل کیا جاسکے جو ایک رول ماڈل ہو اور وہاں وہ آزادی سے اپنا سانس لے سکیں اور خوشحالی کی زندگی بسر کرسکیں لیکن افسوس کہ ان کے خواب چکنا چور ہوگئے، ہم وہ منزل بھٹک گئے بلکہ ہم وہ راستہ بدل گئے جس کے پیچھے موروثی سیاست تھی، جنہوں نے اپنی زندگیوں کو بادشاہت کے مطابق ڈھال لیا، غربا کا جینا حرام کردیا انسانیت کی تذلیل کا ایک ایسا سلسلہ شروع کردیا گیا اسلام کے نام پر، ملک پاکستان میں آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی محمد صداقت عباسی نے شاہین کرکٹ کلب کی طرف سے اپنےاعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والا نظریاتی ملک پاکستان میں عوام مایوسی اور کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔ ان بگڑتے حالات میں عوام کا مسیحا عمران خان آیا عوام کی ڈھارس بندھی بگڑتے حالات کو سدھارنے میں پی ٹی آئی مددگار ثابت ہوگی۔ آج ہمارا ملک مافیا کے ہاتھوں سے آزاد ہوچکا ہے، مافیا کا دور دورا تھا جس میں کسی غریب کی شنوائی نہیں تھی، آج حالات یکسر بدل چکے ہیں، معیشت کی تباہی کی بات کرنے والے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ آج عمران خان نے مافیا سے نجات دلوا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک و قوم کے مسیحا ہیں جو پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنا کر دم لیں گے۔ عمران خان نے مافیا کو جیلوں میں بند کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور حکومت کا ساتھ نبھائیں۔ وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر تقریب میں شریک لوگوں نے صداقت عباسی کو اپنے حلقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب سے راولپنڈی ڈویژن کے عہدے دار مرزا نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پاکستان ایک نیا پاکستان ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام کی نبص پر ہاتھ رکھا ہوا ہے وہ قوم کے اصل ہیرو ہیں جن کی قیادت میں پاکستان دن رات ترقی کرے گا اور نیا پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک شاندار ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا۔ تقریب سے صدر شاہین کرکٹ کلب حاجی غلام احمد نے کہا کہ نئی حکومت نے عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ اپنالی ہے۔ پارلیمنٹیرین کرکٹ کلب نے برطانیہ میں کرکٹ میچز جیت کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مسجدکمیٹی کے صدر و نامور شخصیت حاجی امیرافضل کیانی نے کہا کہ پاکستان ہمارا دل اور آنکھ کا تارا ہے اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب میں حاجی مبارک کیانی، چوہدری اللہ دتہ، عامر چوہدری، راجہ شیراز کیانی، راجہ غضنفر کیانی، راجہ شیراز، راجہ سلطان محمود، چوہدری قمر زمان، چوہدری محمد قمر اکائونٹنٹ، چیئرمین مسلم ریسورس سنٹر و دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ راولپنڈی ڈویژن پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل بنئی، ہم سب کو نئے پاکستان کی تعمیر کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین شاہین کرکٹ کلب راجہ شہزاد افضل کیانی نے کہا کہ شاہین کرکٹ کلب نوجوان طبقے کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔
تازہ ترین