• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرلائنزمسافروں کومفت پروازیں تبدیل کرنےکی لازمی اجازت دیں،کنزیومرماہرین

لندن ( نیوز ڈیسک ) کنزیومر ماہرین نے دلیل دی ہے کہ ائیرلائینز کو چاہئے کہ گرما میں ہڑتالوں کے نتیجے میں افراتفری سے بچائو کے لئے مسافروں کو مفت پرواز تبدیل کرنے کی اجازت دیں۔ ٹیلی گراف کے مطابق ہیتھرو ائیرپورٹ پر برٹش ائیرویز ، ایزی جیٹ اور ریان ائیر کاتمام سٹاف سٹرائیک ایکشن پر غور کر رہا ہے جوکہ اسی ہفتہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مسافروں کو پروازوں میں تعطل اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کنزیومر رائٹس گروپ نے سنڈے ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ائیرلائینز کو چاہئے وہ جہاں تک ممکن ہو ایسے مسافروں کے لئے عمومی طور پر بھاری فیسیں معاف کریں جو اپنی بک شدہ پرواز کی بجائے ایسے اوقات اور دنوں میں سفر کرنے کے خواہش مند ہوں جب انہیں افراتفری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جمعہ کے روز برٹش ائیرویز کے ذریعے اپنی فیملی کے پانچ افراد کے ہمراہ سائوتھ افریقہ جانے والے ایک مسافر نے اخبار کو بتایا کہ ان سے کہا گیا کہ اگر وہ جمعرات کو جانے کے خواہش مند ہیں تو انہیں فی کس 150پونڈز ادا کرنے ہوں گے۔ فرانس سے ہڑتال کے دن واپس آنے والی ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ انہیں پرواز تبدیل کرنے کے لئے 60پونڈز ادا کرنے کیلئے کہا گیا۔ دیگر ائیرلائینز بھی پرواز تبدیل کرنے پر 17پونڈز سے 57 پونڈز تک کی اضافی رقوم وصول کر رہی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایزی جیٹ 40 پونڈز ، فلائی بی 45 پونڈز ، جیٹ2 کی جانب سے 35 پونڈز اضافی وصول کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین