• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا ایجنڈہ نظر یہ ضرورت کے سواکچھ نہیں، گور نر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ ”نظر یہ ضرورت“کے سواکچھ نہیں 25جولائی کو اپوزیشن صرف انتشار اور فساد پیدا کر نے کی کوشش کر ے گی مگر ہم ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امر یکہ نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے اورسیز پاکستان بھی کر پشن کے خاتمے اور ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب میں پولیس اصلاحات کا قوم سے کیا جانے والا وعدہ پورا کر یں گے۔لاہور سمیت پنجاب بھر کی پولیس لائنز اور جیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر یشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ وہ سوموار کے روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سرور فاؤنڈیشن کے فلٹر یشن پلانٹ کا وزیر اعظم کے تر جمان برائے تجارت اور سر مایہ کاری یورپ صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت اوروزیر اعلی کے معاون عون چوہدری سمیت دیگر کے ہمراہ افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔جبکہ اس موقعہ پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر،ڈی آئی جی آپر یشنز لاہور اشفاق خان،ایس ایس پی لاہور اسماعیل الر حمن،ایس پی ہیڈ کوارٹر سید اقرار حسین،ایس پی سیکورٹی محمد نوید سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین